چنتامنی:یکم اپریل(محمد اسلم/ایس او نیوز)پانچ سال کم عمر کے بچوں کو پولیو خوراک پلانے کی ضرورت ہے تعلقہ بھر میں پہلے مرحلہ میں 2اپریل تا 5تاریخ دوسرے مرحلہ میں 30اپریل تا 3مئی تک پلس پولیو مہم مہم چلائی جائے گی یہ بات تعلقہ محکمہ صحت عامہ کے افسر ڈاکٹر رام چندرہ ریڈی نے کہی ۔
آج یہاں کے مقامی سرکاری اسپتال میں منعقد آخباری کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پلس پولیو خوراک پلانے کے لئے پولنگ بوتھس کے طرز پر تعلقہ بھر میں 146بوتھس قائم کئے جائیں گے کوئی بھی بچے خوراک سے محروم نہ ہوجائے اس کے لئے گھر گھر جاکر خوراک پلائی جائے گی پولیو مستقل بیماری بن جاتی ہے جس کی وجہ سے بچہ ہمیشہ کے لئے معذور بن جاتا ہے اس کو ختم کرنے کے لئے سارے ملک میں مہم چلائی جارہی ہے پولیو کے خاتمہ کے لئے پولیو خوراک پلائی جارہی ہے تاکہ اس بیماری کو جڑے سے نکالا جاسکے اس بیماری کو پوری طرح سے ختم کرنے کے لئے پچھلے کئی سالوں سے جاری جدوجہد آج کامیاب نظر آرہی ہے ۔
انہوں نے کہا چنتامنی ٹاون بھر میں 2دن خوراک پلائی جائے گی جبکہ قریوں میں 3دن تک پولیوخوراک پلانے کا عزم کیا گیا ہے تعلقہ بھر میں جملہ 31,144بچوں کو پولیو خوراک ڈالنے کے لئے ہر طرح کی تیاریاں کرلی گئی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دو سالوں میں دنیاپولیو سے پاک کہلائی گی ایک ہی دن میں ملک بھر میں 18کروڈ اور ریاست بھر میں 80لاکھ بچوں کو خوراک پلائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ پولیو بوتھس میں آنگن واڑی کارکن سمیت دیگر اسپتالوں کے عملہ کو بھی اس کام کو انجام دینے کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے 29موبائیل ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو خوراک پلائی جائے گی بچوں کو خوراک پلانے کے لئے تعلق سے شہر کے 21مساجد میں اعلان کرنے کی درخواست کی گئی ہے ریلوے اسٹیشن بس اسٹانڈ اور عوامی مقامات کے علاوہ مصافاتی علاقوں میں بچوں کو خوراک پلائی جائے گی تاکہ کوئی بھی بچہ خوراک سے محروم نہ ہوجائے والدین کی اولین ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو خوراک پلائیں اس میں لاپرواہی نہ کریں انہوں نے رضا کار انہ تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کو کامیاب بنانے کے لئے آگے آئیں اور پانچ سال سے کم عمر کے بچو ں کو خوراک پلانے میں تعاون کریں ۔